ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیل نے غزہ پٹی کے ساتھ واقع ’کرم ابو سالم گزر گاہ‘کھول دی

اسرائیل نے غزہ پٹی کے ساتھ واقع ’کرم ابو سالم گزر گاہ‘کھول دی

Thu, 16 Aug 2018 11:20:41    S.O. News Service

دبئی ،16اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیل نے بدھ کے روز "کرم ابو سالم" کراسنگ کو پھر سے کھول دیا ہے جو غزہ پٹی تک سامان پہنچانے والی واحد گزر گاہ ہے۔ یہ گزر گاہ فریقین کے بیچ سرحد پر کشیدگی کے سبب 9 جولائی سے بند کر دی گئی تھی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے ایک صحافی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مذکورہ گزر گاہ کھولے جانے کے بعد درجنوں ٹرک مختلف سامان اور ایندھن لے کر غزہ پٹی میں داخل ہو گئے۔

فلسطینی اور اسرائیلی ذمّے داران نے گزر کرم ابو سالم گزرہ گاہ کے دوبارہ سے کھول دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔


Share: